وزیراعظم محمد شہباز شریف کا انسانیت کے عالمی دن پر پیغام انسانیت کا عالمی دن اس سال “عالمی جذبہ خیر سگالی اور مقامی کیمونٹی کی افادیت اور مضبوطی” کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ ہم تہہ دل سے ان تمام رضاکاروں کی عزم وہمت، بہادری اور غیر متزلزل جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں جو مصیبت میں گھرے لوگوں کو امداد پہنچاتے ہیں۔ حکومت پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کے تخفظ اور انکے معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے پر عزم ہے اور ساتھ ساتھ رضا کار خدمت گاروں کی حفاظت اور حوصلہ افزائی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ آئیے اس دن کو بحیثیت قوم اس عزم سے منائیں کہ نہ صرف اپنے مقامی علاقے، شہر، ملک بلکہ حسب توفیق دنیا بھر میں انسانیت کی حفاظت اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے تعمیری اور مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔