یوم استحصال کشمیر 5 اگست 2019 تاریخ کا سیاہ دن ہے
یوم استحصال کشمیر 5 اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کر کے وہاں فوجی محاصرہ مسلط کیا۔ یہ اقدام نا صرف کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے بلکہ عالمی ضمیر کے لیے بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ لاکھوں کشمیری آج بھی بدترین ظلم، جبری گمشدگیوں اور اظہارِ رائے پر پابندی جیسے مظالم سہہ رہے ہیں۔ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں! کشمیر کی متنازعہ حیثیت ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے، جسے کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی۔ کشمیریوں کا حقِ خودارادیت ان کو ہر حال میں دیا جانا چاہیے۔