وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام مجھ سمیت پوری قوم آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی تعمیر و ترقی میں ان کے کلیدی کردار کی تحسین کیلئے اقلیتوں کا قومی دن منا رہے ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر پاکستان میں اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی نظریاتی ضمانت ہے۔ اقلیت سے تعلق رکھنے والے کئی پاکستانی سپوت ملکی دفاع میں بہادری سے اپنی جان نچھاور کر چکے ہیں ہم انکو دل کی گہرائیوں سےخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔