وجوانوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
نوجوانوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام. پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان کی نوجوان آبادی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ پاکستان کی نوجوان آبادی ناصرف عزم و ہمت اور بہادری کی مثال ہے، بلکہ ملکی معاشی ترقی میں بنیادی پہیے کی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت نوجوانوں کی تعلیم، صلاحیتوں، ہنر مندی، پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے مختلف پالیسیز کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ قومی مصنوعی ذہانت پالیسی 2025، بلاشبہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں بروۓ کار لانے میں مدد دے گی۔ وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام (PMYSDP) کامیابی سے لاکھوں نوجوانوں کی ہنر مندی میں اضافہ کر رہا ہے۔ نوجوان طالب علموں کے لیے ٹیکنیکل اور آئی۔ٹی ٹریننگ، پیڈ انٹرن شپ اور تعلیم کے لیے قرضہ پروگرام بھی حکومتی اقدامات میں شامل ہیں