انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام ہر سال انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن اس بھیانک جرم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ اس کے محرکات اور مکروہ اثرات کو اجاگر کرنے اور عوامی آگہی کے لیے منایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے انسانی اسمگلنگ اور اس سے جڑے افسوس ناک واقعات کی بروقت روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی تاکہ مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ آج کا دن تجدید عزم کا بہترین موقع ہے کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، وزارت خارجہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ادارے باہمی اشتراک سے انسانی اسمگلنگ کے مکروہ جرم کے تدارک میں اپنا مثالی کردار ادا کرتے رہیں۔